شمالی وزیرستان ، آپریشن کے پیش نظر نقل مقانی کا سلسلہ تیز ہو گیا، متاثرین کیلئے خیمہ بستیوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
جمعہ 28 فروری 2014 16:41
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے پیش نظر قبائلی علاقاجات سے نقل مقانی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں تین تین خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی جس کیلئے ایک کمیٹی وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دیدی گئی ہے۔
کمیٹی میں میں چاروں اضلاع کے ڈیڈاک کمیٹی کے چیئرمین اور ان اضلاع کے تحصیل دار شامل ہوں گے اس سلسلہ میں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے خیبر پختونخواہ حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ اور ان کو تمام سہولیتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ان بستیوں میں مقام لوگوں کو فرق کے حساب سے راشن اور ادویات کیلئے نادرہ کی مدد سے ایک منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے ۔
منصوبہ کے مطابق متاثرین کیلئے پچاس کروڑ روپے بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن شروع ہونے کیلئے صورت میں مزید فنڈ بھی دیئے جائیں گے۔ فاٹا سے ذرائع کے مطابق روزانہ کے حساب سے پچاس سے اسی کے درمیان خاندان قبائلی علاقوں سے بندوبستی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ اور اس وقت بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے اوپر بتائی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.