کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، الطاف حسین

جمعہ 28 فروری 2014 23:15

کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، میں نے کہا تھا کہ اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوور کرلے، لوگوں کو جمہوریت کا مطلب تک معلوم نہیں اور چمپئن بنتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوورکرلے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ فوج کی حکمرانی کے واحد مخالف ہیں مگر جنہیں جمہوریت کا مطلب بھی نہیں معلوم وہ جمہوریت کے چمپئن بنتے ہیں۔متحدہ لیبرڈویژن کے 27 ویں یوم تاسیس کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے فوج، ایف سی اور رینجرز پر حملے کئے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جمہوریت کا مطلب تک نہیں معلوم اور جمہوریت کے چمپئن بنتے ہیں، جمہوریت کا مطلب ہے حکومت عوام سے اور عوام کے درمیان۔

الطاف حسین نے بتایاکہ انہوں نے کہا تھا اگر حکومت واضح پالیسی نہیں دیتی تو فوج ٹیک اوورکرلے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ آمریت اور فوج کی حکمرانی کے واحد مخالف ہیں، ضیاء الحق کے دو رمیں پانچ کوڑے اور نو ماہ کی سزا دی گئی تھی، 2اکتوبر 1989ء کو جب جیل گیا فوجیوں نے معافی مانگنے کا کہا لیکن انکا رکیا، کوئی اور جمہوریت کا چمپئن ہوتا تو معافی نامہ لکھ کر باہر آجاتا۔