کراچی: لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق
اتوار 2 مارچ 2014 15:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور دستی بم حملے دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے کار روائی کر کے گینگ وار کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری علی محمد محلے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور دستی بموں کے حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا علاقہ مکیں گھروں میں محصور ہو گئے دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ اس موقع پر رینجرز موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اس پر کریکر حملہ کیا۔ رینجرز نے جوابی کار روائی میں گینگ وار کے تین کارندوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔(جاری ہے)
ملزمان سے راکٹ لانچر، ایس ایم جی رائفل، دستی بم، واکی ٹاکی اور پستول بر آمد ہوئے۔
کار روائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملزم خدا بخش عراقی زخمی حالت میں علاقے میں روپوش ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن میں واقع خدا کی بستی سے ایک گردن کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ماڑی پور ٹرک اڈے سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ماڑی پور کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.