ذیشان قتل کیس، رینجرز حکام نے اہلکار کی ضمانت کیلئے 24 لاکھ روپےجمع کرادیئے

بدھ 5 مارچ 2014 13:08

ذیشان قتل کیس، رینجرز حکام نے اہلکار کی ضمانت کیلئے 24 لاکھ روپےجمع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ذیشان قتل کیس میں رینجرز اہلکار رحم نور کی ضمانت کے لئے 24 لاکھ روپے عدالت میں جمع کرادیئے گئے، زر ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں آج رہا کردیا جائے گا۔رینجرز حکام نے اہلکار کی ضمانت کے لئے 24 لاکھ روپے جمع کرادیئے ہیں جس کے بعد زر ضمانت منظور ہونے کی صورت میں رحم نور کو آج سینٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقتول ذیشان کی بہن تسنیم نے سیشن کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود پولیس رینجرز اہلکار کے خلاف قتل عمد کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے ہمیں ہراساں کر رہی ہے لہذا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ ذیشان 28 فروری کو ناگن چورنگی پر رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رحم نور کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم دیت کی رقم 24 لاکھ روپے زر ضمانت کے طور پر عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا زر ضمانت جمع نہ کرانے کے باعث رحم نور کو جیل بھجوادیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :