حکومت پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی تجویز ختم کردی، وزیر تجارت
بدھ 5 مارچ 2014 20:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کی تجویز ختم ہوچکی اور اب اسے غیرامتیازی تجارتی روابط والے ملک کا درجہ (این ڈی ایم اے) دیئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کو اس وقت تک تجارتی شراکت دار کا رتبہ نہیں دیا جاسکتا جب تک وہ کپڑے کی پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں نمایاں کمی کا وعدہ پورا نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ’’این ڈی ایم اے‘‘ کا درجہ دینے کے لیے وزارتی سطح پر تمام کام مکمل ہو چکا ہے، اب یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش ہوگا جس کی منظوری کے بعد بھارت کو یہ درجہ دیا جائے گا تاہم اس کی منظوری بھی اسی صورت میں دی جائے گی جب بھارت پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر کپڑے کی صنعت پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کرے اور جیسے ہی بھارت کی جانب سے ہمیں اپنے تحفظات پر مثبت جواب ملے گا کابینہ بھارت کے لیے اس خصوصی مراعاتی رتبے کی منظوری دے دے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.