جاپان میں دنیا کی عمر رسیدہ ایک خاتون نے اپنی 116ویں سالگرہ منائی

بدھ 5 مارچ 2014 23:25

جاپان میں دنیا کی عمر رسیدہ ایک خاتون نے اپنی 116ویں سالگرہ منائی

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) جاپان میں دنیا کی عمر رسیدہ ایک خاتون نے اپنی 116ویں سالگرہ منائی۔عمر رسیدہ ترین خاتون نے جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں کیک کاٹ کر اور موم بتیاں روشن کرکے اپنی 116ویں سالگرہ منا ئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نرسنگ ہوم کے ایک ملازم نے بتایا کہ مغربی جاپان کے شہر اوساکا میں کیمونو بیوپاریوں کے قبیلے کی خاتون میسا اوکاوا کی سالگرہ سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں قصبے کے میئر ٹیکی ہیرو عبورا نے ان سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

گلابی رنگ کا کیمونو اور سر پر سرخ رنگ کے پھول سجائے اوکاوا کو میئر کی جانب سے اس کے آبائی قصبے کے نزدیک نرسنگ ہوم میں پھولوں کا گلدستہ دیا گیا۔ سالگرہ تقریب میں 116 کے ہندسے سے سجایا گیا موم بتیوں سے روشن کیک انہیں پیش کیا گیا۔ ملازم کا کہنا تھا کہ وہ اچھی حالت میں ہے اور یہاں تک کہ اب بھی اس کا وزن بڑھ رہا ہے۔ اوکاوا کو گزشتہ سال عمر رسیدہ ترین زندہ خاتون کا درجہ ملنے کے بعد گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی پیدائش پانچ مارچ 1898 میں ہوئی۔ 1919 میں اس نے شادی کی اور اس کے تین بچے، چار پوتے پوتیاں، چھ نواسے نواسیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :