کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق
اتوار 9 مارچ 2014 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ کے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز نے القاعدہ کے رکن سمیت 18 ملزم گرفتار کر لیے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک رہائشی عمارت کے اطراف خندقین بھی کھود دی گئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت محمد الطاف اور ابراہیم کے نام سے کی گئی۔ اہلسنت والجماعت کی جانب سے مقتولین کو کارکنان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں بھی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔لیاری لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حشمت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرجانی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
(جاری ہے)
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کے دوران 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث مبینہ ٹاؤن میں ایک رہائشی عمارت کے اطراف خندقین کھودی گئیں ہیں اور عمارت کے اطراف پر رکاوٹیں قائم کرکے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گی ہے تا کہ دہشت گردی کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.