اداکارہ میرا امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ رہنے کی بجائے روپوش ہو گئیں

اتوار 9 مارچ 2014 22:54

اداکارہ میرا امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ رہنے کی بجائے روپوش ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔ 2014ء) اداکارہ میرا امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ رہنے کی بجائے روپوش ہو گئیں۔ کیپٹن نوید کے والدین نے غیراخلاقی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بیٹے کو میرا سے ملنے سے روک دیا تھا، جس پر کیپٹن نوید نے اپنی بیوی سے ملنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کے مطابق کیپٹن نوید، اداکارہ میرا کے امریکا پہنچنے کے بعد 15روز تک اپنے گھر میں ہی رہے اور ان دنوں وہ جاپان میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ میرا کو چند روز قبل آخری بار ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل کی لابی میں اپنی امریکی دوست کے ہمراہ ممنوعہ مشروب پیتے دیکھا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں جب امریکا میں اداکارہ میرا کے سسرالیوں سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس صورتحال کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :