کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پر دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

جمعہ 14 مارچ 2014 16:00

کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پر دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پردھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔دھماکا کے نتیجے میں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ گیا اور ایک بس میں آگ لگ گئی جب کہ گئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جب کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب شہری کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں آج اہلسنت والجماعت کی جانب سے ایک کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا کااصل ہدف کانفرنس تھی۔