مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج اپنی 49 ویں سالگرہ منائی ،ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر حسین خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ”یادوں کی بارات “ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 1988 میں اپنے والد کی فلم ”قیامت سے قیامت تک “میں بطور ہیرو کام کر کے اپنے پاپا کا نام خوب روشن کیا

جمعہ 14 مارچ 2014 21:55

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج اپنی 49 ویں سالگرہ منائی ،ممبئی میں پیدا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر حسین خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ”یادوں کی بارات “ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 1988 میں اپنے والد کی فلم ”قیامت سے قیامت تک “میں بطور ہیرو کام کر کے اپنے پاپا کا نام خوب روشن کیا۔

(جاری ہے)

90 کی دہائی میں عامر نے ہٹ پہ ہٹ فلمز دیں جن میں’دل ‘ ، ’ہم ہیں راہی پیار کے ‘ ، ’راجہ ہندوستانی ‘ ، ’عشق‘ ، ’غلام ‘ ، ’سرفروش‘ اور ’من‘ شامل ہیں۔ فلمی گھرانے کے اس اسٹار کڈ نے جلد ہی اپنی منفرد اداکاری اورکام سے سچی لگن کی بدولت مسٹرپرفیکشنسٹ کا خطاب حاصل کر لیا۔عامرخان اپنے ہر کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق روپ دھار کر خود کو جاذب نظر بنانے کے فن میں ماہر ہیں۔فلم تھری ایڈیٹس کا کالج بوائے ہو یا منگل پانڈے کا جنگجو، تارے زمین پرکا استاد ہو یا تلاش کا انسپکٹر یا پھردھوم تھری کا ریکارڈ توڑ چور ہر کردار میں عامر کا منفرد جلوہ شائقین کوخوب بھایا۔عامر خان کا فلمی سفر کامیابی سے جاری ہے