جبری گمشدگیوں میں ملوث فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی، اٹارنی جنرل
بدھ 19 مارچ 2014 17:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ سلمان بٹ نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث فوجی افسران کے خلاف وفاق کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مالاکنڈ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل سیکریٹری دفاع عارف نذیر کمرہ عدالت میں موجود ہیں جو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمیں وزارت دفاع کو سننے کی ضرورت نہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پر علمدرآمد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،لاپتہ افراد کو پیش کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے، وفاق نے اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کو وضاحت کے لئے بھیجا ہے، جواب میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج 35 ویں سماعت ہے مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، آئین میں موجود بنیادی حقوق سے متعلق قانون کی اہمیت ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
وقفے کے بعد اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 10 دسمبر کے حکم پر بہت پہلے عمل درآمد ہو جانا چاہئے تھا، جبری گمشدگی میں ملوث فوجی افسران کے خلاف وفاق کی مدعیت میں آج ہی ایف آئی آر درج کرادی جائے گی، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، یہ اہم پیش رفت ہےاب ملک میں آئین اور قانون چلے گا اور آئین سے اوپر کوئی بھی نہیں ہوگا، کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.