تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، غلطی تسلیم کرکے فوری طورپر مستعفی ہوجائے، ایاز لطیف پلیجو ،لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، ملک کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے، محبت سندھ ریلی سے خطاب

بدھ 19 مارچ 2014 22:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمیداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہوجائے ، لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام ٹنڈومحمدخان میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ ریلی نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھر میں قحط سالی وہلاکتوں کی ذمیدار سندھ حکومت ہے ، تھر میں ہونے والی قحط سالی چند دنوں میں نہیں بلکہ کئی ماہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آئی ، حکمرانوں نے سندھ کی قحط سالی پر توجہ نہیں دی اور اپنی پوری توجہ سندھ فیسٹول پر لگاتے ہوئے اربوں روپے خرچ کردیئے لیکن تھر کی عوام کو اناج ، پانی اور ادویات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث سینکڑوں بچے اپنی جان گوا ہ بیٹھے لیکن سندھ حکومت آج بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور جھوٹے دعویٰ کررہی ہے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر مستفی ہوجائے کیوں کہ موجود حکومت اب اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہے سندھ کی عوام موجودہ حکمرانو ں سے بیزار آچکے ہیں آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام کسی صورت پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ لیاری میں قیام امن کی ذمیداری حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن ،لیاری میں امن کیلئے میری کوششیں رنگ لے آئیں اور دونوں فریقین قیام امن پر متفق ہوچکے ہیں امید ہے کہ آئندہ لیاری میں کسی قسم کا فساد نہیں ہوگا ، لیاری کی عوام خوش ہے اور واپس اپنے گھروں کو جارہی ہے ، ملک کے کسی بھی حصے میں قیام امن کیلئے اگر مجھے ذمیداری دی گئی تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی کارائیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ، چاہے ان کاتعلق کسی بھی فرقے ، کسی بھی قوم ، کسی بھی جماعت سے ہو قومی عوامی تحریک کے تحت نکالے جانے والی محبت سندھ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سندھ کی عوام اب قومی عوامی تحریک کو ہی اپنا مسیحا سمجھتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر عزیز تالپر ، ڈاکٹر مشتاق شورو ، ہر چند لال ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :