حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں جگہ کا تعین نہ ہو سکا

جمعہ 21 مارچ 2014 12:36

حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں جگہ کا تعین نہ ہو سکا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے اراکین مذاکرات کیلئے جگہ تعین پر متفق نہ ہو سکے دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی کے دورہ وزیرستان کے دوران سیاسی شوریٰ کی دیئے گئے نقاد حکومتی کمیٹی کے حوالے کئے جائیں گے ان نکات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی مذاکرات سے قبل تین سا ذتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جن میں تحریک شریعت نفاذ محمدی کے سربراہ اور طالبان امیر مولوی فضل اللہ کے سسر مولوی صوفی محمد اور پچھلے دوران حکومت میں مذاکرات کیلئے بلائے گئے طالبان کے سابقہ ترجمان مولوی عمر اور طالبان کمانڈر مسلم خان شامل ہیں۔ دونوں کمیٹیوں کے اجلاس میں وفاقی وزراء کے بیانات پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے اختیار اور ان کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ یا ہے کہ مذاکرات کو با مقصد بنانے کیلئے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مولوی فضل اللہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ اور مذاکرات وہ مذاکرات کی براہ راست نگرانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :