ورلڈ ٹی20، پاکستانی ٹیم بڑا سکور کرنے میں‌ناکام، بھارت کو 130رنز کا ہدف ، عمر اکمل کے 33رنز ، امیت مشرا کی 2وکٹیں

جمعہ 21 مارچ 2014 20:00

ورلڈ ٹی20، پاکستانی ٹیم بڑا سکور کرنے میں‌ناکام، بھارت کو 130رنز کا ہدف ..

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی20کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے131رنز کا ہدف دیا ہے ، ڈھاکہ میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہ ہوا اور کامران اکمل جلد ہی رن آوٴٹ ہو گئے ، بعد ازاں محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی ، محمد حفیظ ایک کیچ ڈراپ ہونے پر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور 22رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، حفیظ کے آوٴٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف3رنز کے اضافے کے بعد احمد شہزاد بھی 15رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، شعیب ملک اور عمر اکمل نے اس موقع پر ٹیم کو سنبھالا اور جب پاکستان کو سکور97ہوا تو شعیب ملک بھی 18رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، 103رنز کے مجموعی سکور پر عمر اکمل جو کہ پاکستان کی جانب سے نمایاں سکورر رہے بھی 33رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، شاہد آفریدی صرف 8رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، میچ کی آخری بال پر دوسرا رن لیتے ہوئے صہیب مقصود بھی آوٴٹ ہو گئے انہوں نے 21رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 جبکہ محمد شامی ، بھونیشور کمار ، روندرا جدیجا نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :