طالبان کے ساتھ جنگ بندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ہفتہ 22 مارچ 2014 16:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) طالبان كے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی كے خلاف سپريم كورٹ ميں درخواست دائر كردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا معاملہ حکومتی پالیسی سے تعلق نہیں رکھتا۔سپریم کورٹ میں جنگ بندی کے خلاف درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کا آئین دشمن كے ساتھ كسی عارضی جنگ بندی كی اجازت نہيں دیتا البتہ پاكستان كی علاقائی حدود سے باہر فائر بندی پر درخواست كنندہ كو كوئی اعتراض نہيں۔
درخواست ميں كہا گيا ہے كہ اسلام آباد ضلع كچہری ميں خونريزی كی اصل وجہ طالبان كا داخلی خلفشار ہے اور اسلام آباد ہائی كورٹ اس كی عدالتی انكوائری كررہی ہے، سپريم كورٹ كے ازخود نوٹس كے بعد انكوائری معطل كی گئی تاہم بعد ازاں اعلیٰ عدالت نے اسے جاری ركھنے كا حكم ديا۔(جاری ہے)
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وفاقی حكومت کے ساتھ مذاكرات كے علاوہ طالبان كے درمیان كوئی اور نظرياتی تنازع نہيں اور نہ ہی ان کی جانب سے ضلع كچہری پر حملے كا كوئی اور جواز سامنے آسكا جس کا مطلب کہ طالبان کے درمیان تنازع کا تمام نقصان پاکستان کے نہتے شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
درخواست ميں اعلیٰ عدالت سے پوچھا گيا ہے كہ كيا آئين پاکستان مسلح افواج كو جنگ کے دوران 30 دن كے وقفے کی اجازت ديتا ہے چاہے اس دوران دشمن پاكستان كے عام شہريوں كو بدستور نشانہ بناتا رہے، اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ جنگ بندی کے معاملے کو حکومتی پالیسی قرار دے چکی ہے، اب اگر جسٹس ریاض احمد خان کے حکومتی پالیسی سے متعلق اس جواز کو تسلیم کرلیا جائے تو ہائی كورٹ وفاقی حكومت كے كسی بھی كام كو روكنے سے معذور ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.