حکومت سندھ کا سپریم کورٹ کے حکم پر نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
ہفتہ 22 مارچ 2014 19:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت سندھ نے رواں سال نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سکندر مہندرو، میر ہزار خان بجارانی، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری قانون سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلے بھی عدالتوں کے احکامات مانے اور اب بھی عدالتی احکامات ماننے کے لئے تیار ہے اور عدالت کے حکم پر ہی حکومت سندھ نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے۔
صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیاریاں مزید تیز کردی جائیں جب کہ سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ 5 ماہ میں قانونی ترمیم کی جائے اور قوانین بنا کر پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.