بھارتی پنجاب میں سیاستدانوں نے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے مفت شراب فراہم کرنا شروع کردی ،مقامی سطح پر شراب بنانے والوں نے بھی بھرپور تیاریاں شروع کردیں ‘ میڈیا رپورٹس

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:56

بھارتی پنجاب میں سیاستدانوں نے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے مفت شراب فراہم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) بھارتی پنجاب میں سیاستدانوں نے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے مفت شراب فراہم کرنا شروع کردی جس کے بعد مقامی سطح پر شراب بنانے والوں نے بھی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات میں ووٹرز کو گھیرنے کے لیے جہاں دوسرے فارمولے آزمائے جارہے ہیں،

وہیں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت سیاستدان کا ووٹ لینے کے لیے انہیں رقم کے ساتھ مفت شراب کا لالچ بھی دیتے ہیں اسی لیے مقامی سطح پربھی بڑے پیمانے پر شراب تیار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پولیس بھی ان اطلاعات کے ساتھ حرکت میں آگئی ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ ووٹرز کو گھیرنے کے لیے مفت شراب دینے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :