ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستانی ٹیم آج مضبوط حریف آسٹریلیا کے مدمقابل

اتوار 23 مارچ 2014 12:21

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستانی ٹیم آج مضبوط حریف آسٹریلیا کے مدمقابل

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم آج مضبوط حریف آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی ، قومی شاہینوں نے اونچی اڑان بھرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم نے کینگروز کو سپن جال میں الجھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

سعید اجمل ، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے علاوہ 35 سالہ لیفٹ آرم سلو بولر ذوالفقار بابر کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔ان کے لیے بلاول بھٹی یا جنید خان کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔بھارت سے شکست خوردہ قومی ٹیم نے سابق غلطیوں کو بھلا کر جیت کے ارادے سے میدان میں اترنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب مسلسل پانچ میچز جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کپ کا بھی فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔آسٹریلیا کو پہلے میچ میں زخمی جیمز فالکنر کی خدمات حاصل نہیں ہیں ، ان کی جگہ ڈینیل کرسچیئن شامل ہونگے۔