پیرول کی مدت ختم ، سنجے دت نے خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا،سنجے دت کو 2007ء میں چھ سال کی سزا ہوئی‘ سنجو بابا تین سال قید کاٹ چکے ہیں

اتوار 23 مارچ 2014 12:22

پیرول کی مدت ختم ، سنجے دت نے خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا،سنجے دت ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) پیرول ختم ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے خود کو یروادا جیل حکام کے حوالے کردیاہے۔ سنجوبابا غیرقانونی اسلحہ فروخت کے الزام میں تین سال قید کاٹ رہے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنجے دت گزشتہ سال 21 دسمبر سے پیرول پرآزاد تھے۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں انہوں نے نامکمل فلموں کو مکمل کیا۔ اور تین ماہ کے بعد خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا۔ سنجے دت پر الزام ہے کہ انہوں نے انیس سو ترانوے میں ممبء میں بم حملہ کرنے والوں سے غیر قانونی ہتھیار خریدے تھے۔ سنجے دت کو 2007ء میں چھ سال کی سزا ہوئی۔ سنجو بابا تین سال قید کاٹ چکے ہیں۔ بقیہ سزا کاٹنے جیل پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :