فرانس نے لاپتہ بوئنگ 777طیارے کے ممکنہ ملبے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں‘ ملائیشین حکام،ان تصاویر میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا ء نظر آ رہی ہیں ،جنوبی بحر ہند میں تلاش کا عملے چوتھے روز میں داخل ہو گیا

اتوار 23 مارچ 2014 21:09

فرانس نے لاپتہ بوئنگ 777طیارے کے ممکنہ ملبے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں‘ ..

کوالاالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء)ملائیشیا ء کے حکام کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسے لاپتہ بوئنگ 777طیارے کے ممکنہ ملبے کی نئی تصاویر بھیجی ہیں جو سیٹلائٹ سے لی گئی ہیں،ان تصاویر میں بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاز کے ملبے سے ملتی جلتی اشیا ء نظر آ رہی ہیں جن کا ممکنہ طور پر تعلق لاپتہ طیارے سے ہو سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 15روز قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا ء کے مسافر طیارے کی جنوبی بحرِ ہند کے علاقے میں تلاش کا عمل چوتھے دن میں داخل ہوگیا ۔

چین کی طرف سے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کی تصاویر جاری ہونے کے بعد طیارے کو تلاش کرنے کے لیے اتوار کو جنوبی بحرِ ہند کے وسیع علاقے میں آٹھ طیاروں کو بھیجا گیا ۔ان طیاروں میں چار سویلین ایک امریکی پی ایٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے دو فوجی طیارے بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تلاش میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا کے شہر پرتھ پہنچے ہیں لیکن انہیں ابھی تک تلاش کے لیے نہیں بھیجا گیا۔

جاپان بھی دو پی تھری اوریئنز بھیج رہا ہے۔آسٹریلیا اس سرچ آپریشن کی سربراہی کر رہا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ لکھڑی کے ایک بڑے تختے کو ڈھونڈ رہا ہے۔اس علاقے میں سمندر میں تیرتی اشیا اور لکڑی کے ایک ٹکڑے کی دریافت نے ان امیدوں میں اضافہ کر دیا ہے کہ جہاز کا ملبہ ممکنہ طور پر اسی علاقے میں ہو سکتا ہے۔آسٹریلیا کے بحریہ میں آپریشن کوارڈینیٹر مائک بارٹن نے نظر آنے والے ملبے کے بارے میں کہا کہ اس میں ایک لکڑی کا ٹکڑا ہے جس کے اردگرد مختلف رنگ اور سائزکے بیلٹ اور کچھ دیگر اشیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسے دوبارہ ڈھونڈنے کی کوشش کی، نیوزی کا ایک طیارہ اسے تلاش کر رہا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ اسے نہیں ملا۔