ہمیں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پرویز رشید

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:57

ہمیں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ ہمیں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشتگردوں نے معاشرہ کے مختلف ارکان سمیت پولیس، فوج، صحافیوں اور دیگر پر حملے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور اس قسم کی دوسری سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بھی صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :