حمزہ شہباز وہ بیان دینے میں احتیاط کریں: خورشید شاہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 19:23

حمزہ شہباز وہ بیان دینے میں احتیاط کریں: خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثر کے بیٹوں کی بازیابی کے بغیر طالبان سے مذاکرات کو کئی تسلیم نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی کے حوالے سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں دھمکی سے متعلق تحقیقات کرانے کو کہا ہے کیونکہ پہلے بھی ہماری قائد بینظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے کہیں وہ حمزہ شہباز کو متضاد بیانات دینے سے روکیں اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعلیٰ بنایا جائیگا جبکہ ایم کیو ایم سے اتحاد کے متعلق پارٹی چیئرمین نے بیان دیا ہے ایم کیو ایم حکومت سندھ میں شامل ہو رہی ہے یا نہیں کچھ علم نہیں۔

متعلقہ عنوان :