راحت فتح علی خان گھر میں گر کر زخمی ، ڈاکٹروں نے چند روز چلنے پھرنے سے منع کر دیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:05

راحت فتح علی خان گھر میں گر کر زخمی ، ڈاکٹروں نے چند روز چلنے پھرنے سے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) معروف گلوکار راحت فتح علی خان گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ، ڈاکٹروں نے راحت فتح علی کو چند روز چلنے پھرنے سے منع کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے جسکے باعث انکے پاؤں میں موچ آ گئی ۔

(جاری ہے)

جنہیں مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکے پاؤں پر پٹی کر دی ہے اور انہیں آئندہ چند روز تک چلنے پھرنے سے بھی منع کر دیا ہے ۔ گلوکار کے مینیجر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ہفتہ کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہونا تھا تاہم تقریب کے منتظمین کو راحت فتح علی کے پاؤں میں آنے والی چوٹ کے بارے میں مطلع کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :