حکومت پنجاب کی جانب سے ترک وزیراعظم کوتحفہ میں دیا جانے والا گھوڑا ترکی پہنچ گیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 23:02

حکومت پنجاب کی جانب سے ترک وزیراعظم کوتحفہ میں دیا جانے والا گھوڑا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) ترک وزیراعظم طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے تحفہ میں دیئے جانے والے گھوڑے کو ترکی پہنچا دیا گیا۔اس گھوڑے کو پاکستان ایئرفورس کی معمول کی پرواز جو امریکہ جارہی تھی کے ذریعے انقرہ ترکی پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

اس معمول کی پرواز کی وجہ سے حکومت پنجاب کو تحفہ میں دیئے جانے والے گھوڑے کو انقرہ پہنچانے کے لئے کسی قسم کے اضافی اخراجات سرکاری خزانے سے ادا نہیں کرنا پڑے۔

پاک عرب نسل کا یہ گھوڑا پاکستان آرمی کے مونا ڈپو سرگودھا میں پالاگیا اور یہ نسل اپنی خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس گھوڑے کو بھجوانے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام ممکنہ بیماریوں کے ٹیسٹ کروائے گئے اور یہ گھوڑا تمام بیماریوں سے پاک اور صحت مند ہے۔ اس کی مزید پرورش اور دیکھ بھال بارے تمام ریکارڈ حکومت پنجاب نے ترک حکومت کو بھی ارسال کیا ہے۔