پشاور : صحت کا انصاف پروگرام کا نواں مرحلہ شروع،موٹر سائیکل پر پابندی

اتوار 30 مارچ 2014 11:53

پشاور : صحت کا انصاف پروگرام کا نواں مرحلہ شروع،موٹر سائیکل پر پابندی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا نواں مرحلہ شروع ہو گیا ہے،سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ موٹر سائیکل پر پابندی عائد ہے۔ صحت کاا نصاف پروگرام کے نویں مرحلے کا افتتاح سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس مرحلے میں پشاور کے 97 یونین کونسلوں میں 7 لاکھ 46 ہزار 163 بچوں کو گھر گھر جا کر نو مہلک بیماریوں سے بچائو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کیلئے چار ہزار 217 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،

پولیو مہم کے آرگنائزر یونس ظہیر کے مطابق پشاور میں تین لاکھ پینتیس ہزار گھروں میں رہنے والے سات لاکھ پچاس ہزار بچوں کو مہم کے دوران پولیو سمیت نو دیگر بیماریوں سے بچائو کی ویکسین پلائی جائینگی جبکہ سیکورٹی کیلئے چھ ہزار سات سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک موٹر سائکل چلانے پر پابندی لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :