لاہور:بیوی اور بیٹے کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش، شوہر گرفتار

اتوار 30 مارچ 2014 12:15

لاہور:بیوی اور بیٹے کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش، شوہر گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) لاہور کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور2سالہ بیٹے کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی اورخود ہی ریسکیو والوں کو فون کرکے بلالیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق غازی آباد میں جاوید نامی شخص نے بیوی کا گلا کاٹ کر بچے کوگلہ دباکر قتل کیا اور واردات کے بعد خودکشی کی کوشش کی اور خود کو چھری سے زخمی کرلیا۔جاوید نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد 1122 پر فون کیا اور بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع پر بیوی اور بیٹے کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :