پرویز مشرف کو ناقابل ضمانت وارنٹ سے آگاہ کر دیا گیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پولیس پر لازم ہے،گرفتاری کا لائحہ عمل بھی تیار

اتوار 30 مارچ 2014 14:14

پرویز مشرف کو ناقابل ضمانت وارنٹ سے آگاہ کر دیا گیا، ناقابل ضمانت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق سابق صدر پرویز مشرف کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔انکار کی صورت میں پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم، پرویز مشرف نے ابھی عدالت پیش ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پولیس پر لازم ہے۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اگر ملزم عدالت پیشی سے انکار کرے تو اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم ایس پی مصتنصر فروز کی سربراہی میں کل 8 بجے عسکری ادارہ برائے امراض قلب اے ایف آئی سی جائے گی۔ ‫انکار کی صورت میں پولیس نے پرویز مشرف کی گرفتاری کا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :