بلال مشرف کی فارم ہائوس چک شہزاد آمد،والد سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

بدھ 2 اپریل 2014 11:42

بلال مشرف کی فارم ہائوس چک شہزاد آمد،والد سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف کی چک شہزاد فارم ہاؤس پر آمد ، آدھا گھنٹہ قیام کے بعد والد سے ملاقات کیلئے اے ایف آئی سی روانہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے بیٹے سیکورٹی پروٹوکول کی نصف درجن سے زائد گاڑیوں کے ہمراہ صبح آٹھ بجے کے قریب چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچے ، آدھے گھنٹے سے زائد قیام کے بعد بلال مشرف چک شہزاد سے روانہ ہو گئے ، بلال مشرف عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج اپنے والد پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال مشرف والد کی عیادت کے بعد آج ہی واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔