کراچی، پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا رواج تیزی سے فروغ پانے لگا

بدھ 2 اپریل 2014 14:46

کراچی، پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا رواج تیزی سے فروغ پانے لگا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا رواج تیزی سے فروغ پارہا ہے، عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے ضروریات زندگی کی ہر شے میسر ہے۔ جدید طرز کے یہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز تحفظ اورمعیارکی ضمانت سمجھے جارہے ہیں۔سروے کے مطابق ایک وقت تھا جب لوگ ماہانہ خریداری کیلئے بڑے بازاروں اورمنڈیوں میں جایا کرتے تھے۔

پھردورآیا ہفتہ وار بچت بازاروں کا ملک کے ہر بڑے شہرمیں ہفتے سے اتوار تک کے بے ہنگم بازارلگنے لگے۔ جہاں اشیا کچھ حد تک سستی ضرور ہوتی ہیں لیکن معیارکی کوئی ضمانت نہیں۔

(جاری ہے)

ان بچت بازاروں کی وجہ سے بے،،، ہنگم ٹریفک، گندگی ، اسٹریٹ کرائم، بجلی چوری اور جابجا گداگری کی لعنت نے شہروں کا حسن ماند کردیا۔ دوسری جانب آئے دن کی ہڑتالوں، آمدورفت اور وقت کی بچت کے مدنظر رواج پایا،،، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا۔

جہاں خریدار کو ایک ہی چھت کے نیچے ضروریات زندگی کی ہر شے دستیاب ہوتی ہے۔ آج کل کے ماحول میں خریدارتحفظ اورمعیارکی ضمانت پرکسی حد تک زائد قیمت پرسمجھوتا کرہی لیتا ہے۔ جان ومال کے تحفظ ، معیارکی ضمانت اوربید بھاو سے مبرا یہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز خدمات میں جدت کے ساتھ ٹیکسوں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :