چین ،کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 12افرادہلاک ،26زخمی،آگ فیکٹری مالک کی تین سالہ بچی نے کپڑے کے ایک ٹکڑے کو لگائی جو پھیل گئی،پولیس

جمعرات 3 اپریل 2014 20:58

چین ،کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 12افرادہلاک ،26زخمی،آگ فیکٹری مالک ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) چین میں تین سالہ بچی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے کپڑے کے گودام میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور26 زخمی ہو گئے،پولیس نے مالک کو رہائشی علاقے میں گودام بنانے اور سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا،چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ جمعرات کو چین کے جنوبی صوبے گانگ ڈانگ کے علاقے جن بو میں کپڑے کے گودام کے مالک کی تین سالہ بیٹی نے لائٹر سے کھیلتے ہوئے کپڑے کے ایک ٹکڑے کو آگ لگادی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے،پولیس نے کہاکہ کہ گودام کے مالک کو رہائشی علاقے میں گودام بنانے اور سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :