اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے، فضل الرحمان ،پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کے جانے یا نہ جانے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑیگا ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 اپریل 2014 22:53

اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے، پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کے جانے یا نہ جانے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مشرف کی پالیسیاں پیپلز پارٹی میں جاری تھیں اور اب بھی جاری ہیں، مشرف پالیسیاں جاری رہیں تو ہم مغربی ایجنڈے کے تابع وزارتیں نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر امیدیں وابستہ نہیں کر رہے، کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔پرویز مشرف کے معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کے جانے یا نہ جانے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف قرارداد پر سندھ اسمبلی کو تحلیل کردینا چاہیے