شہباز شریف سابق صدر کو بیرون ملک بھجوانے کے حق میں ہیں، کچھ لیگی رہنما نواز شریف کو روک رہے ہیں ،احمد رضا قصوری ،ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ایک یا دو روز میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 اپریل 2014 22:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف سابق صدر کو بیرون ملک بھجوانے کے حق میں ہیں، تاہم کچھ مسلم لیگی رہنماء نواز شریف کو ایسا کرنے سے روک رہے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو چک شہزاد میں سابق صدر کے فارم ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کو 5 سالہ خفیہ معاہدہ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، معاہدے کے تحت سابق صدر 5 سال تک سیاست کرسکتے تھے اور نہ ہی وطن واپس آسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے کچھ رہنماء اس معاہدے کے حامی تھے اور شہباز شریف نے بھی پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مشورہ دیا، جس کی کچھ رہنماوٴں نے مخالفت کی۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاس باہر جانے کیلئے 2 راستے ہیں، ایک تو انہیں ایگزیکٹیو سے اجازت لینا ہوگی، جس کا انکار ہوچکا ہے، دوسرا وہ عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں، عدالت سے رجوع کرنے پر مشاورت جاری ہے، ایک یا دو روز میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.