وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نو سالہ طالب علم رائے حارث منظور کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

جمعرات 3 اپریل 2014 23:17

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نو سالہ طالب علم رائے حارث منظور کو ایک لاکھ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ایک سادہ تقریب میں نو سالہ طالب علم رائے حارث منظور کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک حوالے کیا جس نے حال ہی میں کیمرج یونیورسٹی برطانیہ کے زیر اہتمام او لیول کا امتحان پاس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کمسن طالب علم کے والد رائے منظور ناصر اور والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس ہونہار بچے پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کو بھی فخر ہے جس نے اتنی کمسنی میں ایک مشکل امتحان پاس کرکے بین الاقوامی برادری میں ہمارا سر فخر سے بلند کیاہماری آرزو ہے کہ ہم سب کے بچے ایسے ہی قابل اور قابل فخر بنیں اُنہوں نے بچے کی بہترین دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت پر اُن کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت اور کردار سازی پر اسی طرح توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پسماندگی کے اندھیروں سے نکل کر خوشحالی کی روشنیوں میں داخل ہو سکیں ہو نہار حارث کے والدین نے خیبرپختونخوا سے تعلق نہ ہونے کے باوجود یہاں بلا کر اپنی مہمان نوازی کا شرف بخشنے اور بچے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک لاکھ کا گراں قدر انعام دینے پر وزیر اعلیٰ اور خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس کی وجہ سے علم کو فروغ ملے گا اور جہالت کے اندھیرے ختم کرنے کیلئے عوام کے حوصلے بڑھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :