بارشوں کے دو نئے سسٹم ملک میں داخل،لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

ہفتہ 5 اپریل 2014 11:49

بارشوں کے دو نئے سسٹم ملک میں داخل،لاہور میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ، دو نئے سسٹم داخل ہونے سے آج ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور میں ہلکے سرمئی بادلوں کا راج ہے ، آسمان سے گرتی ہلکی بوندوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا رکھا ہے۔ ملک میں بارشوں کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا ، لاہور میں ہلکے سرمئی بادلوں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف حصوں میں کہیں رم جھم اور کہیں ہلکی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔ایران اور افغانستان سے بادلوں کے دو نئے سسٹم بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جو ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں کو متاثر کریں گے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودہا ڈویژن میں بھی بادل چھلکنے کا امکان ہے جبکہ کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔کشمیر اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے رحم و کرم پر اور گلگت بلتستان کا موسم بھی کشمیر سے زیادہ مختلف نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :