بھارت کنٹرول لائن کی نگرانی کیلئے بارڈر سرویلنس مینجمنٹ سسٹم خریدے گا

ہفتہ 5 اپریل 2014 16:41

بھارت کنٹرول لائن کی نگرانی کیلئے بارڈر سرویلنس مینجمنٹ سسٹم خریدے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ 778 کلومیٹر طویل کنٹرول لائن جس کے بیشتر علاقے پر وہ باڑ لگاچکا ہے اب سرحدی علاقے پر نظررکھنے کیلئے 6 بارڈر سرویلنس مینجمنٹ سسٹم خریدے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی اودھمپور بیس نادرن کمان نے ان سسٹمزکی خریداری کیلئے حال ہی میں ٹینڈر جاری کیا ہے۔ بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے نئی دلی میں کہا ہے کہ سرویلنس سسٹم بالائی سرحدی علاقوں پر نظررکھنے کیلئے فوج کی ضروریات پوری کرے گا اور یہ سسٹم ہر نظام میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :