بھارت،لڑکی موٹی ہونے پر دلہانے اضافی جہیز کا مطالبہ کردیا،دلہادلن کے گھروالوں کے درمیان دس لاکھ مالیت کے جہیز کا معاہدہ طے پایاتھا،وکرم نائیڈونے خوشیوں پر پانی پھیردیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:10

بھارت،لڑکی موٹی ہونے پر دلہانے اضافی جہیز کا مطالبہ کردیا،دلہادلن ..

حیدر آباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) بھارت میں دولہا نے لڑکی موٹی ہونے کی وجہ سے جہیز زیادہ مانگ لیالڑکی والوں نے معاملے کو سلجھانے کے لئے مقامی سیاسی رہنماوٴں کو بیچ میں ڈالاجس کے بعد یہ مقامی رہنما پولیس ا سٹیشن بھی گئے لیکن تھانیدار نے ان ایک نہ سنی اور تھانے سے ہی نکال دیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں لڑکی والوں سے منہ مانگا جہیز طلب کیا جاتا ہے اس کا تو پوری دنیا کو علم ہے لیکن ایک دلہا نے تو دلہن موٹی ہونے پر جہیز کی طے شدہ رقم میں ہی اضافے کا مطالبہ کر ڈالا، حیدرآباد کے وکرم نائڈو کا ایک لڑکی سے رشتہ طے ہوا اس کے ساتھ ہی دونوں خاندانوں کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ لڑکی والے اپنی بیٹی کو جہیز میں 10 لاکھ روپے کی رقم دیں گے،معاملات طے ہونے کے بعد لڑکی والوں نے اپنے بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی تیاریاں شروع کردیں اور ایک دن لڑکے کی جانب سے کی گئی ایک کال نے ان بیچاروں کی ساری خوشیاں پر ہی پانی پھیر دیا،وکرم نائڈو نے اپنی ہونے والی دلہن کو فون کرکے کہا کہ وہ بہت موٹی ہے اس لئے وہ اس سے شادی نہیں کرسکتا ہاں اگر جہیز کی رقم 10 سے بڑھا کر 15 لاکھ کردی جائے تو یہ شادی ممکن ہے دوسری صورت میں اس کے لئے لڑکیوں کی کمی نہیں،لڑکی والوں نے معاملے کو سلجھانے کے لئے مقامی سیاسی رہنماوٴں کو بیچ میں ڈالاجس کے بعد یہ مقامی رہنما پولیس ا سٹیشن بھی گئے لیکن تھانیدار نے ان ایک نہ سنی اور تھانے سے ہی نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :