سندھ اسمبلی میں واپڈا سے کراچی کو ملنے والی بجلی کی کٹوتی کے خلاف قرارداد منظور
پیر 7 اپریل 2014 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی نے پروفیسر اجمل، علی گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی اور کراچی کو ملنے والی بجلی کی کٹوتی کے خلاف قراردادیں منظور کرلیں۔ اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے طالبان قید میں موجود پروفیسراجمل ،علی حیدرگیلانی اورشہبازتاثیرکی رہائی کے لئے قرارداد پیش کی۔
انہوں نے قراردا پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی اداروں کی تحویل سے طالبان کے ساتھیوں کی رہائی کی بات کررہی ہے جبکہ طالبان اپنی قید میں موجود مغویوں کی رہائی پر کوئی لچک نہیں دکھا رہے یہاں تک کہ حکومت خود بھی ان مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔(جاری ہے)
اس صورت حال میں چوہدری نثار ہی بتائیں کہ وہ حکومت کے وزیرداخلہ ہیں یا طالبان کے، قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ طالبان کی قید میں موجود پروفیسر اجمل خان، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو رہا کرایا جائے،حکومتی ارکان سمیت ایم کیو ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اور جس پر اسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔
اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رکن کامران اختر کی جانب سے کراچی کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی کٹوتی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ چور خود ہی چوری کا شور مچارہا ہے، ایم کیو ایم ہی کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم قومی سوچ کے حامل ہیں لیکن سندھ پورے ملک کو گیس فراہم کررہا ہے اور بدلے میں اس کی بجلی بند کی جارہی ہے، جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ان کی گیس بند کردیں۔
ایوان نے یہ قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی۔اس موقع پر حکومت اوراپوزیشن ارکان کی جانب سے برازیل میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستانی بچوں کی تیسری پوزیشن پرخراج تحسین کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے بچوں نے فٹبال میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استقبالیہ اورتمام ارکان کومیڈلز دیئے جائیں۔ اس کے علاوہ وبائی بیماریوں ملیریا اور پولیو کے علاوہ حیدرآباد میں پی آئی اے کا بکنگ آفس بند کرنےکے خلاف قرارداد بھی منظور کرلی گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.