گھوٹکی، خطرناک ڈاکو جیل توڑ کر فرار، 5 اہلکار گرفتار

پیر 7 اپریل 2014 17:59

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) اوباڑو کے نواحی تھانہ کھمبڑا میں قید خطرناک ڈاکو جیل چھت توڑ کرفرار ہوگیا، ڈاکو کے فرار ہونے پر پولیس اہلکار بھی تھانہ چھوڑ کر بھاگ گئے ، ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکو مختیار عرف مکو چاچڑ کو ایک دن پہلے ہی ہتھکڑی لگاکر اندر کیا گیا تھا جس کے سر پر 5 لاکھ روپے انعام بھی تھا تاہم 30 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب ڈاکو اپنے اوپرایک اور کیس ڈلوا کرجیل سے فرار ہوگیا ۔ خالی تھانہ دیکھ کر بچوں نے تھانیدار کا روپ دھارلیا اور کرسیوں پر بیٹھ گئے جبکہ بعض نے تھانے کو کھیل کا میدان بنالیا۔

متعلقہ عنوان :