حکومت انتہاء پسندی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،پاکستان امن کو ایک موقع دینا چاہتا ہے ،وزیر اعظم کوششوں سے انشاء اللہ ملک میں جلد امن قائم ہو جائیگا ، پاکستان 2050ء تک دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن جائے گا ، تقریب سے خطاب
پیر 7 اپریل 2014 20:34
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت انتہاء پسندی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے، پاکستان امن کو ایک موقع دینا چاہتا ہے ،وزیر اعظم کوششوں سے انشاء اللہ ملک میں جلد امن قائم ہو جائیگا ، پاکستان 2050ء تک دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ وہ ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کینیڈین اور پاکستانی تاجروں، کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو پاکستانی معیشت کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار نے پاکستانی اور کینیڈین کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاکستان اقتصادی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے اور معروف معیشت دان جم او نیل نے پیشن گوئی کی کہ پاکستان 2050ء تک دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن جائے گا، تاہم ہمیں توقع ہے کہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ درجہ اس سے کہیں پہلے حاصل کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے انتخابی منشور کے مطابق چار نکات بشمول معیشت، توانائی، تعلیم کی ترقی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میکرو اکنامک کے متاثر کن اشاریئے پائیدار نمو اور اقتصادی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں اقتصادی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی نے اسے 7 سال کے عرصہ کے بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ سیکورٹی صورتحال سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انتہاء پسندی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے، پاکستان امن کو ایک موقع دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ پاکستان کی قربانیوں، معاشی نقصانات اور مخلصانہ کوششوں کے باوجود الزام تراشیاں ہو رہی ہیں، حالانکہ پاکستان ایک مشترکہ دشمن کے خلاف لڑ رہا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام چاہتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم 500 ملین ڈالر تک بڑھائی ہے۔ اس موقع پر سابق چیف اکانومسٹ ممبر پارلیمنٹ جان میکلم وزیر خزانہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان واقعی صلاحیتوں سے بھرپور ملک ہے۔ سینیٹر سلمیٰ عطاء الله جان نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ تقریب میں کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ براڈ بٹ، ڈاکٹر رضا مریدی، ڈاکٹر شفیق قادری، سی پی بی سی کے چیئرمین براؤن ویلفرٹ، پاکستانی ہائی کمشنر اکبر زیب، قونصل جنرل نفیس ذکریا، سی پی بی سی کے صدر سمیر دُسال اور دیگر معززین بھی شریک تھے۔مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.