پاکستان کوساتویں جوہری طاقت بنانےوالےمحسن پاکستان ڈاکٹرقدیرخان

بدھ 9 اپریل 2014 13:24

پاکستان کوساتویں جوہری طاقت بنانےوالےمحسن پاکستان ڈاکٹرقدیرخان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقریر خان کی آج اٹھہترویں سالگرہ ہے، یکم اپریل1936ء کو بھوپال میں پیدا ہونے والے اے کیو خان نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں جوہری قوت بنا کر محسن پاکستان کا خطاب پایا۔ڈاکٹر قدیر خان نے 28 مئی 1998ء کو پاکستان کو دنیا کی ساتویں جوہری طاقت بنایا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینے والے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کا سرکاری جنم دن یکم اپریل ہے، کیا وہ اسی روز سالگرہ بھی مناتے ہیں نہیں \' انہی کی زبانی سنیئے۔

ڈاکٹرخان ماضی یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں سینٹری فیوجز سے یورینیم افزودگی کا کارنامہ انجام دے کر ہی ایٹم بم بنانا ممکن ہو پایا۔ ان کا کہنا ہے اعلٰی میزائل ٹیکنالوجی نے دفاع وطن کیلئے ایمٹی وار ہیڈ ڈلیوری سسٹم کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔ڈاکٹر خان کا کہنا ہے پاکستان کی جوہری طاقت ہی نے خطے میں کسی بڑی جنگ کا رستہ روک رکھا ہے۔ ڈاکٹر اے کیو خان کے مطابق اعلٰی حفاظتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام نے ملک کے جوہری اثاثوں کو کسی بھی بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :