دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے،وزیرمملکت داخلہ،جب سے حکومت میں آئے ملک کو محفوظ بنانے کے لے اقدامات کررہے ہیں فوری رزلٹ نہیں دے سکتے،موقف پر ڈٹے رہنے سے ڈرون حملے بندہوئے،انٹیلی جنس شیئرنگ کا فقدان ہے،عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پربیانات نہیں دینے چاہئیں، مارشل لاء نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا،وزیرمملکت داخلہ انجینئربلیغ الرحمن کی گفتگو
بدھ 9 اپریل 2014 00:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاہے کہ دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے انسان کوشش کرسکتاہے باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب سے حکومت میں آئے ہیں تب سے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاہم اس کے لیے وقت درکارہوگافوری طورپر اس کا رزلٹ نہیں دے سکتے،اسلام آبادکی سزی منڈی میں دھماکہ خیزموادامرودکی پیٹیوں میں ٹرک کے ذریعے لایاگیا،بہترا نٹیلی جنس کی وجہ سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی،حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ڈرون حملے نہیں ہوئے،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاکہ دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے انسان کوشش کرسکتاہے باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے،اسلام آبا دمیں1500خفیہ کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کیاجاچکاہے جو فروری 2015تک مکمل کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمکمل نہیں تو نسبتاًمحفوظ شہرضرور ہے ،بہترا نٹیلی جنس کی وجہ سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی ،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سزی منڈی میں آنے والابارودامرود کی پیٹیوں میں بھرکرٹرک کے ذریعے لایاگیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بڑے سکینرزموجود نہیں ہیں گزشتہ حکومت کے دورمیں دوبڑے سکینرزباہر سے منگوائے گئے تھے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ سکینرزتو دھماکہ خیز موادکی نشاندہی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن اس کے لیے وقت درکار ہوگا یہ بجلی کا بٹن نہیں ہے جسے دبادیاتو فوراًبجلی آگئی اوربندکردیاتو سپلائی بندہوگئی،انہوں نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان روابط کا فقدان ہے وزیراعظم کی ہدایت پر انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے کے لیے کمان سنٹرقائم کیاجائیگاجہاں انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 288دھمکیاں ملی ہیں جن میں سے 104تک شیئرنگ کے ذریعے پہنچاگیاہے ،وزیرمملکت داخلہ نے کہاکہ ڈرون حملے حکومتی پالیسی کے نتیجے میں نہیں ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پر کسی کو بیانات نہیں دینے چاہئیں، انہوں نے کہاکہ مارشل لاء کے ادوارنے ملک کو پیچھے دھکیل دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.