پاکستان جولائی تک معاملات درست کرلے ورنہ پابندی لگادیں گے، آئی او سی کا انتباہ

جمعہ 11 اپریل 2014 14:54

پاکستان جولائی تک معاملات درست کرلے ورنہ پابندی لگادیں گے، آئی او سی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومت پاکستان کو جولائی تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی تک پاکستان میں معاملات طے نہ ہوئے تو پابندی لگادیں گے، آئی او سی حکام کے مطابق پاکستان نے اسپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کے وعدے پر اب تک عمل نہیں کیا،لہٰذا حکومت پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ آخری موقع دیا ہے کہ وہ اپنے معاملات درست کرلے اور پانے وعدے پر عمل کرلے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ترکی میں ہونیوالے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کا معاملہ بھی زیرغور آیا. کئی بار مہلت دینے کے باوجود حکومت پاکستان کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر آئی او سی نے بلاخر پاکستان کو آخری وارننگ جاری کردی ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی جنرل عارف حسن کی سربراہی میں کام کرنیوالی پی اے او کو تسلیم کرتی ہے تاہم حکومت نے متوازی حکومتی پی اے او بنا ڈالی جسے آئی او سی اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی قرادے چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :