جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

جمعہ 11 اپریل 2014 18:10

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت کی اتحادی جماعت ہے لیکن حکومت نے طالبان سے مذاکرات، تحفظ پاکستان آرڈیننس اور قومی سلامتی پالیسی پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، جب تک دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈلاک طے نہیں ہوتا جے یو آئی کا حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جے یو آئی (ف) کے وزرا نے اپنے استعفے حکومت کے حوالے کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یوآئی(ف) کے 2 وزرا اکرم خان درانی اورمولانا عبدالغفورحیدری نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس موقع پر جماعت کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف ہمیں قومی معاملات میں اعتماد میں نہیں لیا بلکہ ہمارے وزار کو ابھی تک قلمدان بھی نہیں سونپے گئے۔

متعلقہ عنوان :