افغان فورسزکا پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،خودکش حملے میں قبائلی سردارہلاک،آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ بارودواسلحہ برآمد، دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ
جمعہ 11 اپریل 2014 22:40
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) افغان فورسزنے آپریشن کے دوران پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور15کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،جبکہ خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،ادھرافغانستان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں قبائلی سردارہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ صوبہ پکتیامیں جانی خیل ضلع کی ایک مارکیٹ میں خودکش حملے کے نتیجے میں دھماکے سے ایک حکومتی حامی قبائلی رہنماء ہلاک اورتین زخمی ہوگئے،ادھر افغان فورسز کے آپریشن میں تین پاکستانی طالبان سمیت 16جنگجوہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے،آپریشن کے دوران 15طالبان کو گرفتارکرلیاگیا،افغان نیشنل فورسز کے بیان کے مطابق ننگرہار،قندھار،لوگر،کابل،پکتیاصوبہ میں آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ وبارودواسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،جبکہ خودکش حملے کے لیے استعمال ہونے والی دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے پاکستانی طالبان کی جیب سے پاکستانی شناختی کارڈزبھی برآمد ہوئے ہیں،بیان کے مطابق گرفتارطالبان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کے دوران کوئی فوجی ہلاک یازخمی نہیں ہوا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.