طاہر القادری نے گیارہ مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 18:49

طاہر القادری نے گیارہ مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کر کے پیسہ کمایا ہے۔ انہوں نے اپنا پیسہ 12 سے 14 ملکوں میں انویسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں نے گزشتہ برس سارے الیکشن پروسس کو خرید لیا تھا۔ حکمران 20 قومی اثاثے بیچنے کی تیاری کر رہے ہیں یہ اثاثے بیچ کر دس ارب ڈالر اپنی جیب میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گولڈ، یوراینیم کی کانیں بیچ کر دس ارب ڈالر کمانے کے چکر میں ہیں۔ حکمران بتاہیں کہ انھوں نے طالبان کے کونسے قیدی رہا کیے۔ طاہر القادری نے گیارہ مئی کو ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :