پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 15 اپریل 2014 12:11

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ..

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ فنکشنل کے کارکن کے قتل کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیرپور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے خلاف گزشتہ برس عام انتخابات کے روز ایک سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود رکن قومی اسمبلی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 26 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان پر 11 مئی کو عام انتخابات کے روز ممتاز کالج پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے مسلم لیگ فنکشنل کے رکن عبدالوہاب موریجو کے قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :