فیصل آباد میں بیٹے نے باپ سے جھگڑے پر گھر کوآگ لگادی

بدھ 16 اپریل 2014 11:46

فیصل آباد میں بیٹے نے باپ سے جھگڑے پر گھر کوآگ لگادی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) نعمت آباد میں بیٹے نے باپ سے جھگڑے کے بعد گھر کو ہی آگ لگادی۔ فیصل آباد کے علاقے نعمت آباد میں رہائش پزیر نوجوان کی اس کے باپ نے کسی بات پر سرزنش کی، جس پر نوجوان مشتعل ہوگیا اور اس نے مٹی کا تیل چھڑک کر گھر کو آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر رسکیو 1122 کےعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اہل علاقہ نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے تاہم اب تک اس کے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :