جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا ’’دیسی کاٹے‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی
بدھ 16 اپریل 2014 15:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا (Claudia Ciesla) بالی ووڈ ہدایتکار آنند کمار کی فلم ’’دیسی کاٹے‘‘(Desi Kattey) میں آئٹم سانگ کریں گی۔ کالاڈیا سیزلادیسی لڑکی کے روپ میں آئٹم نمبر ’’پٹنے والی ہوں‘‘ پر پرفارمنس کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’کھلاڑی 786‘‘ کے آئٹم سانگ ’’بلما‘‘ پر پرفارم کرنے کے بعد مجھے متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی مگر نے اسکرپٹ پسند نہ آنے کی وجہ سے ان میں کام کرنے سے انکار کر دیا لیکن یہ آئٹم نمبر اترپردیش اور بہار کے انداز کا ایک روایتی گانا ہے جسے دیسی تڑکا لگایا گیا ہے مجھے بہت پسند آیا ہے اور اسی لیے میں نے اس پر پرفارم کرنے کی حامی بھری ہے۔
(جاری ہے)
وہ ایک بہترین پرفارمر ہیں، میری خواہش ہے کہ کسی دن میں بھی ان کے ساتھ کسی گانے پر ڈانس کروں۔
واضح رہے کہ کلاڈیا کی رائیلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر اکشے کمار سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سپراسٹار نے اسے اپنی فلم ’’کھلاڑی 786‘‘ میں آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے کی پیشکش کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ فلموں کا حصہ بننے کے لیے ہندی بولنے کے علاوہ بالی ووڈ اسٹائل میں ڈانس کرنا بھی سیکھ چکی ہوں اور اس وقت بہترین اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں۔امید ہے کہ جلد ہی مجھے کوئی ایسی فلم مل جائے گی جس میں پرفارم کرکے بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنالوں گی۔ واضح رہے کہ آنند کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں سنیل شیٹی، آکھیل کاپر، جیا بھنسالی، تائی باجپائی اور مرلی شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اسے اسی برس 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.