کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ، جو امن وامان کے قیام تک جاری رہیگا ، وزیر اعلی سندھ، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ، الیکشن کمیٹی شیڈل جاری کرے ، میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 اپریل 2014 23:19

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ، جو کہ امن وامان کے قیام تک جاری رہیگا ، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ، الیکشن کمیٹی شیڈل جاری کرے ۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈومحمدخان کے گاؤں صوبو خان چانڈیو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت بہتر انداز میں کام کررہی ہے ، کراچی میں قیام امن کیلئے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن کراچی میں قیام امن تک جاری رہیگا ، کراچی صوبائے سندھ کا دارلحکومت ہے ، یہاں ہر صورت امن قائم کیا جائیگا کیوں کہ کراچی میں قیام امن ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ، کراچی میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے استعمال کررہی ہے ، ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور پانچ سال تک اتحادی جماعت کے طو رپر ہمارے ساتھ کام کیا ہے ، ایم کیو ایم کیساتھ بات چیت کا عمل مصبت انداز میں جاری ہے ، جلد سندھ کی عوام کو خوشخبری دیں گے انہوں نے کہاکہ کے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ، الیکشن کا شیڈول جاری کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کریں پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرے گی انہوں نے کہاکہ تھر کی عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے ، پروپگنڈا کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑیگا ، تھر پر کار کے لوگوں کیلئے ترقیاتی انفراانسٹکچر ، روزگار اور آمدن کے وسائل تعلیم ، صحت اور معاصلاتی رابطوں کی سہولیات ہنر کی ترقی مویشیوں کی دیکھ بال اور زراعت پر مشتمل جامعہ منصوبہ بندی کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی کو ہمیشہ تھر کی عوام نے ووٹ دیئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع تھر پارکر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے اس موقع پر ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، ایم پی اے محمد نواز چانڈیو ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو ودیگر بھی موجود تھے ۔