آپریشن سے کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، پروفیسر ابراہیم

ہفتہ 19 اپریل 2014 11:54

آپریشن سے کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، پروفیسر ابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی امن بھی چاہتی ہے اور آپریشن کا مطالبہ بھی کرتی ہے لیکن آپریشن سے امن نہیں آ سکتا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک میں امن کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسری جانب آپریشن کے لئے حکومت پر زور ڈالتے ہیں لیکن آپریشن سے کسی بھی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا، اگر آپریشن ہی مسئلے کا حل تھا تو پیپلز پارٹی اپنے دور میں علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کے بیٹوں کو رہا کیوں نہیں کرا سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت طالبان قیدیوں کو رہا کر دے تو ان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیا آپس میں رابطے میں ہیں، کسی نقطہ پر اتفاق کے بعد دونوں کمیٹیاں ملاقات کر کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :